ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

لاہور : پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گوجرانوالہ اور لاہور میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں چار ڈاکو مارے گئے جبکہ چار دہشتگردوں کو حراست میں لے کر اسلحہ اور بارودی مواد برآ مد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سگیاں پُل کے قریب ملزمان کے نامعلوم ساتھیوں نے فائرنگ کرکے انہیں چھڑانے کی کوشش کی، پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چارڈاکو مارے گئے، جس میں ملت پارک ڈکیتی میں ملوث تین ڈاکو اور ایک حملہ آور مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور گزشتہ ماہ ڈاکوؤں نے ملت پارک میں ڈکیتی مزا حمت پر پانچ افراد کو قتل کیا تھا۔


مزید پڑھیں : لاہور: سی ٹی ڈی کی کاروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک


ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے بعد چار مشتبہ دہشتگرد رفیق ،جاوید ، فہیم اور اشرف گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نان الیکٹرک ڈیونیٹرز، بارودی مواد سمیت دیگراسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں