نئی دہلی: امریکا میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 بھارتی شہری لقمہ اجل بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت آرین رگھوناتھ، فاروق، لوکیش اور تمل ناڈو کے درشنی واسودیون کے طور پر ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چاروں ایک ہی گاڑی میں سوار تھے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب 5 گاڑیاں تیز رفتاری سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
امریکا میں پیش آنے والا حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جبکہ نعشیں ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔ ڈی این اے کے ذریعہ نعشوں کی شناخت کا عمل انجام دیا جارہا ہے۔
دوسری جانب امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسکول ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد اسکول میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل، مقتولہ کے والدین کا اہم انکشاف
پولیس نے بتایا کہ جارجیا کے اسکول میں ہلاک ہونے والوں میں 2 طالب علم اور 2 ٹیچر شامل ہیں، فائرنگ کرنے والا 14 سال کا طالب علم کولٹ گرے ہے اور اسے زندہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔