پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

قصور: مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے ماں اور تین بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

قصور: صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے پر تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ قصور کے نواحی علاقے سہاری روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے پر ایک ہی گھر کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور ان کی والدہ شامل ہے جبکہ والد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد نے مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھایا تھا، پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں