کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں کے دوران چار ڈاکو ہلاک کردیے جن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے گلشن معمار سے متصل جنجال گوٹھ کے قریب پولیس نے مقابلے میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ڈاکوہلاک کردیے۔
پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ڈاکو مویشی منڈی آنے جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ کورنگی زمان ٹاون میں بھی پولیس نے مقابلےکے بعد ایک ملزم کو ہلاک کردیا ملزم سے اسلحہ، چھینے گئے متعدد موبائل فون اورموٹر سائیکل برآمد کر لی۔
دوسری جانب لانڈھی داود چورنگی کے قریب فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی جسے طبعی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کیماڑی میں پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔
لیاری میں کریکرحملہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی
واضح رہے کہ گزشتہ شب چاکیواڑہ تھانے کی حددو لیاری سنگولین مولا مدد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئےتھے جس کے نتیجے میں ایک شخص جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئےتھے۔