تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اسکول بسوں کے درمیان خوفناک تصادم، کئی طلبا زخمی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خوفناک حادثہ رونما ہوا ہے جہاں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے قریب سلیم گڑھ فلائی اوور پر چار اسکول بسوں سمیت کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں 25 اسکول طلبا سمیت انتیس افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی، پولیس نے فوری جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

واقعہ کی خبر ملنے کے بعد طلبا کے والدین اور رفقا کی بڑی تعداد جائے حادثے پر پہنچے، کچھ والدین جب جائے حادثہ پر پہنچے تب تک زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک اور بڑا جھٹکا

مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ حادثے میں زخمی طلبا سمیت تمام افراد اسکول سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس کے مطابق مجموعی طور پر ان گاڑیوں میں 216 طلبا سوار تھے، حادثے میں 25 طلبا سمیت تین اسکول اسٹاف اراکین اور ایک راہ گیر زخمی ہوا۔

تصادم زدہ گاڑیوں میں چار بس، ایک آٹورکشہ ، ایک کار اور ایک موٹر سائیکل شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -