تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک اور بڑا جھٹکا

گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا 31 فوجیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی فوج کو پے در پے شرمندگی اور ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج اور اس وقت ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے جب 31 فوجیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا۔

ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد ہندوستانی فوج کے افسران اور سپاہیوں کی ساری بہادری دھری کی دھری رہ گئی اور رہائی کے لیے فریڈم فائٹرز کی منت سماجت شروع کردی۔

ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہائی کے بعد ان کی جان بخشی کرتے ہوئے محفوظ راستہ دینے کی حامی بھری۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج یکے بعد دیگرے مختلف محاذوں پر ہزیمت اٹھا رہی ہے جس کی وجہ ہندوستانی فوج کا سیاسی استعمال ہے۔

پے در پے شرمندگی والے واقعات کے باعث ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی فوجی خودکشیوں پر مجبور ہیں۔

Comments