کراچی: پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔۔ گلشن اقبال سے چار دہشتگرد گرفتارکرلئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی پورٹ کے مطابق زیرحراست دہشت گرد محمدقادر عرف قاری صاحب کاتعلق تحریک طالبان شیرخان گروپ سے ہے اوروہ کالعدم جہادی تنظیم کا بھی کارکن ہے۔
حاجی محمدامین عرف حاجی کاتعلق تحریک طالبان عبدالولی خراسانی گروپ سے ہے، ملزم خالد کا تعلق داعش سے ہے،اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انٹرنیٹ پرداعش کی تشہیر کرتا تھا جبکہ رحمت شاہ کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے،ملزم ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالولی کا پھوپھا ہے۔