لاہور : آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نجی بینک کے چپڑاسی نے خواجہ آصف کے اکاونٹ میں 28 ملین سے زاٸد کی رقم جمع کروائی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، نیب دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے کیس میں 4افراد نےنیب کوبیانات ریکارڈ کرا دیے ، لاہورمیں بینک چپڑاسی نےخواجہ آصف کےاکاؤنٹ میں 28 ملین سےزائدجمع کرائے، بینک چپڑاسی کے مطابق سینئر افسران کے کہنے پر رقم جمع کرائی۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے بھتیجے نے چچا کے اکاؤنٹ میں 20 ملین جمع کرائے، خواجہ سلطان کے مطابق خواجہ آصف کی ہی رقم ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی ۔
نیب دستاویزات کے مطابق 30 سالہ پرانے سیاسی ورکر رانا عبدالوحید نے30 ملین جمع کرائے، رانا عبدالوحید کے مطابق جمع کرائی گئی رقم خواجہ آصف کی ہی دی ہوئی تھی۔
دستاویزات میں کہا ہے کہ سرمد اعجاز نامی سیاسی ورکر نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ سے5 ملین نکلواکر ان کے ہی حوالے کیے، خواجہ آصف کے پاس رقم کہاں سےآئی خواجہ آصف نیب کو تاحال جواب نہیں دے سکے۔