اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

دبئی : واشنگ مشین میں پھسنے کے باعث چار سالہ بچہ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

عجمان : اماراتی عجمان میں مقیم چار سالہ بچے نے خود کو واشنگ مشین میں بندکرلیا جس کے باعث وہ مشین کے اندر ہی دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے علاقے ال روادا میں واقع بنگلے میں چار سالہ اماراتی  بچہ واشنگ مشین میں پھسنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

اماراتی خببر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بنگلے میں متاثرہ بچہ اپنے دادی اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کھیلتے کھیلتے اچانک لانڈری میں چلا گیا اور خود کو مشین میں بند کرلیا۔

پولیس کی تحقیقات کے مطابق جس واشنگ مشین میں‌ بچہ بند ہوا تھا وہ خودکار کار طریقے سے چلتی ہے، اسی لیے مشین کا دروازہ بند ہوتے ہی گرم پانی آنا شروع ہوگیا اور مشین بھی چلنے لگی جس کے باعث بچے کی موت واقع ہوگئی۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ دیر گزرنے کے بعد والدہ نے بچے کو واشنگ مشین میں دیکھا تو مشین کا دروازہ توڑ کر بچے کا باہر نکالا اور اسپتال لے کر گئے تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا۔

عجمان پولیس کے ڈائریکٹر کرنل یحییٰ خلف ال متروشی کا کہنا تھا کہ بچے کی موت سے متعلق ہمیں اسپتال انتظامیہ نے اطلاع دی تھی۔

کرنل یحییٰ خلف المتروشی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اور سرپرست بچوں پرہمیشہ نظر رکھیں تاکہ ایسے افسوس ناک حادثات کو رونما ہونے سے روکا جاسکے۔

مزید پڑھیں : شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

یاد رہے کہ دو قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے القولایا میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھڑکنے والی آگ کی لپیٹ میں آکر 7 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں : سوئمنگ پول میں ڈوب کر طالب علم جاں بحق، والد کا اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ شارجہ کے نجی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم چار سالہ طالب علم 14 نومبر بروز بدھ اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں