تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چوتھا ٹی 20 :بارش و ژالہ باری کے باعث منسوخ ، پاکستان کی برتری برقرار

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ شدید بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے، پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور مہمان نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

کیوی ٹیم کی 19ویں اوورز کا کھیل جاری تھا کہ شدید بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی جس کے باعث میچ کو روکا، میچ روکےجانےسےقبل نیوزی لینڈکے5وکٹوں پر164رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین71رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے جبکہ چیڈبوزنےبھی نصف سنچری اسکورکرتے ہوئے 54 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو شامل کیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اہم میچ کے لئے دو تبدیلیاں کیں ،بینجمن لسٹر کی جگہ ہنری شپلی اور جیمز نیشم کی جگہ کول مونچے کو ٹیم میں شامل کیا۔

پاکستان فائنل الیون

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان۔

نیوزی لینڈ فائنل الیون

ٹام لیتھم کپتان، چیڈبووس، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیمن، رچن رونڈا، کول مونچے، ایڈم ملنے، ایش سودھی، بینجمن لسٹر اور میٹ ہنری۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ پیر 24 اپریل کو کھیلا جائے گا جس کے بعد پنڈی میں ہی پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز ہوں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی کے لیے اڑان بھریں گی جہاں ایک روزہ سیریز کا اختتام ہوگا۔

Comments

- Advertisement -