اشتہار

وزارت خارجہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کا اہتمام کروائے، بہن کا عدالت سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی جیل میں غیر قانونی قید عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے بہن سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

فوزیہ صدیقی نے وکیل عمران شفیق کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی کہ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کا اہتمام کروائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ گزشتہ ملاقات میں دونوں بہنوں میں شیشے کی دیوار حائل رکھی گئی، فوزیہ صدیقی صرف بہن سے ملاقات کیلیے ہزاروں میل کا سفر  کر کے پہنچیں لیکن اس کے باوجود اس انداز میں ملاقات کروائی گئی جو بہنوں کیلیے اذیت کا باعث بنی۔

- Advertisement -

اس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزارت خارجہ اور پاکستان قونصل خانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا، فوزیہ صدیقی کی واپسی 12 دسمبر کو شیڈول ہے لہٰٗذا واپسی سے قبل وزارت خارجہ بلا رکاوٹ بالمشافہ ملاقات کا اہتمام کرے اور عدالت وزارت خارجہ کو فی الفور ایکشن لینے کی ہدایت کرے۔

دو روز قبل فوزیہ صدیقی نے امریکی جیل میں قید بہن سے رواں سال دوسری بار ملاقات کی تھی جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد فوزیہ صدیقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہن کی حالت پہلے سے زیادہ خراب محسوس ہوئی، ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، اس کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کے وقت عافیہ صدیقی کی وکیل اور سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود تھے۔ اس دوران بیچ میں شیشہ لگایا گیا کیونکہ دونوں کو چھونے کی اجازت نہیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں