اشتہار

ایف پی سی سی آئی کا حکومت سے ڈالر کو فکس کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف پی سی سی آئی نے روپے کی قدر میں تیزی سےکمی پر حکومت سے ڈالر کو فکس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں بڑے کاروباری رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، جس میں کراچی چیمبر کے بعد ایف پی سی سی آئی نے ڈالر کو فکس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

روپےکی قدرمیں تیزی سے کمی پر ایف پی سی سی آئی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روپے کی گرتی ہوئی قیمت قومی سلامتی کےلیےخطرہ ہے، سری لنکا جیسا منظر نامہ ابھرسکتا ہے۔

- Advertisement -

صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی درآمدات کے لیے ایل سی کہیں زیادہ شرح پر کھولے جا رہے ہیں، کرائے اور بجلی ک قیمت بڑھنے سے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

عرفان اقبال نے کہا کہ اسٹیٹ بینک فری فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ کوجاری نہیں رکھ سکتا، حکومت غیریقینی صورتحال روکنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کرے۔

ایف پی سی سی آئی نے تجویز دی کہ حکومت ڈالرکی متوقع آمدکا اعلان کرے، 48گھنٹے میں گورنراسٹیٹ بینک تعینات کرے اور اگلے 15 روز کے لئے ڈالر کو فکسڈ کرے۔

انھوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ملک پر رحم کریں ، ملک ہوگا توہی سب ہوں گے، ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا بڑا طوفان آئے گا، خام مال کی قیمت اتنی بڑھ گئی کہ صنعتیں چلانا مشکل ہو گیا ہے ۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں