The news is by your side.

Advertisement

ایف پی سی سی آئی، اسامہ قریشی اہم عہدے پر تعینات

کراچی: اسامہ قریشی کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کی پاک یوکے بزنسل کونسل کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کارپوریٹ اور کاروباری شخصیت اسامہ قریشی کو ایف پی سی سی آئی کی اہم ذیلی کونسل ‘پاکستان-یوکے بزنس کونسل’ کا سینئر نائب صدر برائے سال 2021 تعینات کر دیا۔

اسامہ قریشی کی ذمہ داریوں میں باہمی تجارت کا فروغ، سرمایہ کاری میں اضافہ، بہتردو طرفہ کاروباری تعلقات اور کاروباری نمائشوں کا انعقاد شامل ہے۔

اہم عہدہ ملنے پراسامہ قریشی نے کاروباری برادری کی مدد، بہتر برآمدی آرڈرز کے حصول اور باہمی کاروباری شراکت داری کے فروغ کے لیے اپنی خدمات کی فراہمی کا عزم ظاہر کیا۔

اسامہ قریشی کو ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کارپوریٹ ریلیشنز اور کمیونیکیشن 2021 کا کنوینر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ نومنتخب نائب صدر نے کاروبار کی وسعت کیلئے بھرپور کاوشوں کا عندیہ دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں