تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

فرانس، 1300 سے زائد دلہنوں کا اجتماع، عالمی ریکارڈ قائم

پیرس: فرانس میں 1300 سے  زائد خواتین دلہن کا جوڑا پہن کر میدان میں آئیں اور انہوں نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں 1300 سے زائد خواتین نے سفید رنگ کا روایتی شادی کا جوڑا پہن کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

عروسی ملبوسات فروخت کرنے والی خاتون سڈیکا نویاس نے اپنی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر فرانسیسی خواتین کو دعوت دی اور انہیں مفت جوڑا فراہم کیا، جس کی وجہ سے عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔

سڈیکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1500 سے زائد خواتین کو مدعو کیا جن میں 19 سے لے کر 92 سال تک کی خواتین شامل ہیں، ان میں شادی شدہ اور غیر شادی شدہ دونوں ہی تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 13047 خواتین نے اپنی شرکت کی یقین دہانی کروائی تو مجھے معلوم ہوا کہ آج سے قبل اتنی بڑی تعداد میں دلہنیں جمع نہیں ہوئیں اس لیے ہم نے گینز بک کی ٹیم کو دعوت دی تاکہ ریکارڈ درج کرایا جاسکے۔

گنیز بک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے والی خواتین میں شادی شدہ، غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ خواتین شامل تھیں جنہوں نے سر سے پاوں تک ہر چیز سفید رنگ کی زیب تن کر رکھی تھی۔

Comments

- Advertisement -