تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فرانس بھی کرونا کے نشانے پر، 24گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

پیرس : کرونا وائرس نے فرانس میں بھی تباہی مچانا شروع کردی، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وبا سے متاثر چار ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے بعد فرانس میں بھی کرونا کے حملے جاری ہیں اور اب تک وبا سے اموت کی تعداد 3 ہزار 24 ہوگئی ہے۔

فرانسیسی حکومت کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے تاہم پھر بھی جان لیوا وائرس بے قابو ہے۔

فرانس میں اموات کی شرح میں کمی ہے تاہم نئے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ لوگوں کے زندگی کی بازی ہارنے کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا مریضوں کی تعداد 44 ہزار 550 ہوگئی ہے۔

خیال رہے فرانس کرونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے، جبکہ یورپ میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں کرونا وائرس کے باعث لاشوں کے انبار لگ گئے جبکہ اسپتالوں میں بستر اور قبرستانوں میں دفنانے کیلئے جگہ نہ بچی۔

دنیا کے 200 ممالک میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ساڑھے 37 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 7 لاکھ 85 ہزار سے زائد متاثر ہیں اور وائرس سے اب تک ایک لاکھ 65 ہزار 607 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جس میں سے 7927 کا تعلق فرانس سے ہے۔

Comments

- Advertisement -