ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

فرانس: قومی دن، ٹرک سے کچل کر84افرادہلاک، 120زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : فرانس کا ساحلی شہر نیس ممکنہ دہشتگردی کا نشانہ بن گیا، تیزرفتار ٹرک قومی دن کی تقریب کےدوران شرکا پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ 120 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، امدادی کارروائیاں اور تحقیقات جاری ہیں۔

terror-2

فرانس میں اس بار ساحلی شہر نیس نشانہ بنا، جہاں سمندرکنارے بریسٹل ڈے کی تقریب جاری تھی، آتش بازی کے دوران سفید رنگ کا تیز رفتار ٹرک شرکا پر چڑھ گیا، جس سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

مقامی میڈیا کے مطابق ٹرک کی رفتار ساٹھ سے ستر کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، جس نے تقریباً دو کلومیٹر تک لوگوں کو روند ڈالا، اطلاعات کے مطابق ٹرک پر سوار حملہ آور نے فائرنگ بھی کی، واقعے میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیور تیونسی نژاد فرانسیسی تھا۔

teror-5

واقعے کے بعد سیاحوں نے قریبی عمارتوں اور ہوٹلوں میں پناہ لی، نیس کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ٹرک ڈرائیور مارا گیا، ٹرک سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوا، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

terror-3
فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں دہشتگردی کے شبے پر بھی جانچ کی جارہی ہے، پتہ لگایا جارہا ہے کہ حملہ آور اکیلا تھا یا اسکے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے، جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں