تازہ ترین

بخارتوڑ دوا کی قلت، فرانس نے بڑا اعلان کردیا

پیرس: فرانس میں پیراسٹامول کی بڑھتی ہوئی قلت پر حکومتی اقدام سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کو رواں سال جولائی سے درر کش اور بخار توڑ دوا’ پیراسٹامول’ کی قلت کا سامنا ہے، اب حکومت نے کچھ پابندیا ں عائد کیں ہے، جس کا مقصد اس دوا کی بلیک میلنگ کو روکنا ہے۔

نیشنل میڈیسن ایجنسی نے فارماسسٹ، ڈاکٹرز اور مریضوں کو پیراسٹامول کی بروقت فراہمی کے لئے ہدایت کی گئی ہے کہ نسخے کے بغیر لینے والے شخص کو صرف دو اسٹرپ (پتے) سے زائد فروخت نہ کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریض کو پلیٹلیٹس کی جگہ ‘جوس’ کی ڈرپ لگادی گئی

حکم نامے میں کہا گیا کہ فارماسسٹ کچھ اصولوں کے دائرہ عمل میں رہتے ہوئے مریضوں کو تجویز کردہ مقدار سے کم پیراسیٹامول والی دوائیں فراہم کرنے کے مجاز ہوں گے۔

ایجنسی نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس دوا کا ذخیرہ کرلیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان میں بھی پینا ڈول کی شدید قلت کا سامنا رہا تھا، جس کی بڑی وجہ خام مال کی درآمد کو رکنا تھا۔

بعد ازاں حکومت کی جانب سے پیناڈول اور پیراسٹامول کے خام مال پر حکومت کی جانب سے سبسڈی دی گئی جس کے باعث بحران ٹلا۔

Comments

- Advertisement -