ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

فرانسوا بائرو فرانس کے نئے وزیراعظم نامزد ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

مائیکل بارنیئر کے مستعفی ہونے کے بعد فرانس کے صدر میکرون نے نئے وزیر اعظم کے طور پر سینٹرسٹ فرانکوئس بیرو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے۔ فرانکونس بیرو ایک سینئر سیاست دان ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نامزد وزیر اعظم فرانسوا بائرو نے آج علی الصبح ایلیسی پیلس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔

73 سالہ ڈیموکریٹک موومنٹ گروپ کے رہنما کے طور پر وہ صدر میکرون کے ساتھ اتحاد میں ایک اہم شراکت دار ہیں اور کئی دہائیوں سے فرانسیسی سیاست میں ایک معروف شخصیت ہیں۔

- Advertisement -

فرانس کے صدر میکرون کا کہنا ہے کہ مسٹر بائرو پر نئی حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت گزشتہ ہفتے اس وقت ختم ہوگئی تھی جب سابق وزیراعظم مائیکل بارنیئر تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عہدے سے فارغ ہوگئے تھے۔

اس سے قبل امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکی سفیر مقرر کردیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے چارلس کشنر کو فرانس میں سفیر کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

چارلس کشنر ایک رئیل اسٹیٹ ڈویلپر اور جیرڈ کشنر کے والد ہیں جو ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں، چارلس کشنر نے ٹیکس چوری کے الزام میں ایک سال جیل کاٹی بعد ازاں ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارتی کے اخری ایام میں انہیں معاف کر دیا تھا۔

یوکرین کا روس پر امریکی میزائلوں سے حملہ پاگل پن ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں مسٹر کشنر کو ایک زبردست تاجر، انسان دوست رہنما اور ڈیل میکر قرار دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسٹر کشنر مستقبل میں ملکی مفادات کی نمائندگی کرنے والے ایک مضبوط وکیل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں