کراچی : بوگس ،جعلی انوائسز اور جعلی ریفنڈ لینے والی 3کمپنیوں کیخلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف آئی آر درج کرادی، فراڈ کرنے والی تینوں کمپنی کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بوگس ،جعلی انوائسز اور جعلی ریفنڈ لینے والوں کیخلاف ایف بی آر نے کارروائی کا آغاز کردیا، جعل ساز گروہ نے جعلی سیلزٹیکس ریفنڈ کے نام پر23کروڑ کا فراڈ کیا۔
ایف بی آر کے مطابق جعلی ریفنڈ کیس میں کراچی کی3کمپنیوں کے نام سامنے آگئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فراڈ کرنے پر 3نجی کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔
اس کے علاوہ تینوں کمپنی مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی گئی ہے، سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت 3کیس کو بلیک لسٹ کردیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فراڈ کرنے والی تینوں کمپنی کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردئیے گئے، بینکوں کو اکاؤنٹ سے پیسے کہاں گیا، معلومات بھی طلب کرلی گئیں۔