اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں مرکزی کردار احسن خان ایک اور لڑکی کو دھوکا دینے میں مصروف ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں احسن خان (تبریز)، صبا قمر (مایا)، میکال ذوالفقار (شان)، محمود اسلم، سیفی حسن، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم، عرفان کھوسٹ، اسما عباس، عدنان سمد خان، نعیمہ بٹ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
گزشتہ 16ویں قسط میں دکھایا گیا کہ تبریز، مایا کو دھوکا دینے کے بعد ایک اور لڑکی کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں۔
تبریز اپنی نئی شکار نعیمہ بٹ کو ڈیٹ پر بلاتے ہیں اور پورا ریسٹورنٹ ہی بُک کروالیتے ہیں، وہ پوچھتی ہیں کہ ’اتنی ویرانی کیوں ہے؟ تبریز کہتے ہیں کہ ریسٹورنٹ میں تو رش ہی ہوتا ہے لیکن میں تم سے اکیلے میں گفتگو نہیں کرپاتا اس لیے میں نے پورا ریسٹورنٹ ہی بک کروالیا ہے۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’کافی پیسے ہیں آپ کے پاس کہ پورا ریسٹورنٹ ہی بُک کروالیا۔‘
تبریز کہتے ہیں کہ ’پیسے کی کیا ویلیو ہے یہ تو آنی جانی چیز ہے، ویسے بھی بچپن سے مجھے کبھی شوق ہی نہیں رہا کہ میرے پاس پیسے ہوں۔‘
تبریز مزید کہتے ہیں ’لیکن ہاں اگر کسی ایسے بندے پر پیسے خرچ کیے جائیں جسے آپ پسند کرتے ہوں تو پھر خوشی ہوتی ہے۔‘
نعیمہ بٹ کہتی ہیں کہ ’کافی اچھی باتیں کرتے ہیں۔‘ وہ کہتے ہیں کہ دل کی باتیں ہیں دل سے کرتے ہیں جب آپ کسی سے دل کی باتیں کرتے ہیں تو دل لگ ہی جاتا ہے۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’ابھی تو ہماری دوستی بھی نہیں ہوئی اور آپ دل لگی کی بات کررہے ہیں۔‘
تبریز کہتے ہیں کہ دل لگانے کا ایسا موقع کسے ملتا ہے کہ جلدی سے دل لگ جائے دیکھو ناں نظریں جھکا کر یوں مسکرانا، شرمانا، یہ کہاں ملتا ہے۔‘
وہ تبریز کو روک دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’اگر یہی باتیں کرتے رہے تو مجھے یہاں سے جانا پڑے گا۔‘
کیا تبریز مایا کے بعد اس لڑکی کو بھی دھوکا دینے میں کامیاب ہوجائیں گے یا پھر ان کی دھوکا دہی پکڑی جائے گی، یہ جاننے کے لیے فراڈ کی اگلسی قسط دیکھیں۔