ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارتی وزیراعظم مودی کی بھتیجی بن کر سابق فوجی افسر کو چونا لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیراعظم مودی کی بھتیجی بن کر ریٹائرڈ کرنل سے 21 لاکھ روپے بٹور لیے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریٹائرڈ کرنل اوپیندرا راگھو نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس سے ایک خاتون نے وزیراعظم مودی کی بھتیجی بن کر 21 لاکھ روپے کا غبن کیا ہے۔

پٹیل نگر کالونی، نادیسر سے تعلق رکھنے والے سابق فوجی افسر کے مطابق وہ جموں میں تعینات تھا اور اس کا وہاں اکاؤنٹ بھی ہے۔ اسے ویرونیکا مودی نامی خاتون نے خود کو وزیراعظم نریندر مودی کی بھتیجی ظاہر کیا اور اسے اسٹاک مارکیٹ میں اچھا منافع حاصل کرنے کے نام پر دھوکے سے 21 لاکھ کی رقم لوٹ لی گئی۔ تاہم وزیراعظم ہاؤس نے اوپیندر مودی نامی کسی خاتون سے وزیراعظم مودی کے کسی رشتے کی تردید کی ہے۔

- Advertisement -

ریٹائرڈ کرنل اوپیندر راگھو نے دھوکا دہی کے اس معاملے پر اتوار کو کینٹ پولیس اسٹیشین میں ویرونیکا مودی اور رمیش شرما کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سابق فوجی افسر کی درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ویرونیکا گاندھی نامی خاتون سے اس کی واقفیت بلیا کی رہائشی کومل سے ہوئی تھی اور ویرونیکا نے خود کو نریندر مودی کی بھتیجی ظاہر کرکے اسٹاک مارکیٹ میں بھاری سرمایہ کاری کا لالچ دیا جس پر میں نے اپنے جاننے والے رمیش کے بینک اکاؤنٹ میں 21 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے تھے۔

یہ اکاؤنٹ راجھستان میں بینک آف بڑودہ کی ایک شاخ میں تھا، کافی عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اسے اپنی رقم یا سرمایہ کاری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی تو انہوں نے ویرونیکا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی بینک اکاؤنٹ میں اکیس لاکھ روپے منتقل کرنے کے بعد ملزم خاتون نے اس کی کالیں اٹھانا بند کردیں۔

ریٹائرڈ کرنل نے بتایا کہ وہ چند ماہ قبل بلیا کی کومل پانڈے کے ساتھ رابطے میں آیا تھا اور اس نے ان کا تعارف ویرونیکا سے کرایا جس نے بھاری منافع کا یقین دلاتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی اور خود کودعویٰ کیا۔ اس نے رمیش شرکا کے بینک اکاؤنٹ مٰں رقم منتقل کرنے کو کہا جس پر میں نے 21 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے جب میں انے اپنی سرمایہ کاری کی رقم واپس کرنے کا کہا تو ویرونیکا نے واٹس ایپ پر 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کی تصویر بھیجی اور اس کے بعد سے وہ غائب ہے۔

کینٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پربھو کانت کا کہنا ہے کہ پٹیل نگر کالونی کے رہائشی ریٹائرڈ کرنل اوپیندر راگھو کی شکایت پر ویرونیکا مودی اور رمیش شرما کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 420 اور 406 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور کالز کی تفصیلات سمیت چیٹ چیک کرکے تفیتش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں