بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

جعلی کرنسی کی ڈائی بیچنے کا جھانسہ دینے والے 3 نوسرباز پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے سمن آباد میں جعلی کرنسی کی ڈائی بیچنے کا جھانسہ دینے والے 3 نوسرباز پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں گلبدین عرف آصف، سلمان اور عبد الحمید شامل ہیں، ملزمان کو کراچی سے فرار ہوتے وقت سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔

گروہ جعلی کرنسی بنانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لے اڑتا تھا، ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ انھوں نے شہریوں سے نوسربازی کر کے 18 لاکھ روپے لوٹے، پیسوں کا تقاضا کرنے پر شہریوں کو جعلی کرنسی بنانے کا لالچ بھی دیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ ملزمان جعلی کرنسی کی ڈائی فروخت کرنے کا جھانسہ دے رہے تھے، جن سے جعلی کرنسی بنانے کے کا غذ، جعلی نوٹ بنانے کے لیے ڈائی اور کیمیکل بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں