اشتہار

حلقہ این اے 237 میں جعلی ووٹ ڈالنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے حلقہ این اے 237 میں آسو گوٹھ میں پولنگ کے دوران جعلی ووٹ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پریزائیڈنگ افسر کا کہنا ہے کہ 2 بجے لنچ بریک تھا اچانک کچھ لوگ کیمپ میں گھس گئے، نامعلوم افراد نے 15 سے 16 ووٹ جعلی ڈالے اور فرار ہوگئے۔

افسر کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپر چھین کر ٹھپے لگائے گئے، بیلٹ پیپر کو دیکھ کر لگتا ہے جعلی ووٹ ڈالے گئے، جعلی ووٹ بوگس ہو جائیں گے ان کی گنتی نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

جعلی ووٹنگ کے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے ڈی آر او اور آر او کو ہدایت جاری کرتے ہوئے واقعے کی تفصیل طلب کرلی۔ الیکشن کمشنر نے جعلی ووٹوں کو گنتی سے خارج کرنے اور بیلٹ پیپرز پر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر کے دستخط یا بغیر اسٹیمپ ووٹ خارج کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں