تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مفت اکاؤنٹ شیئر کرنے والے ہوشیار، نیٹ فلکس کا اہم اعلان

مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر نگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں معروف امریکی جریدے نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ نیٹ فلکس کی جانب سے امریکا میں 2023 کے آغاز میں اکاؤنٹ شیئرنگ روکنے کے لیے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے جن کو بعد ازاں دنیا بھر میں توسیع دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اگست 2022 میں کمپنی نے لاطینی امریکا کے 5 ممالک میں ایک ٹیسٹ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت دوسروں سے پاس ورڈ شیئر کرنے والوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ہر اضافی گھر پر فیس ادا کریں۔

اس وقت کمپنی نے کا بیان سامنے آیا تھا کہ اگر کسی صارف کا اکاؤنٹ اس کی رہائش گاہ سے باہر مختلف مقامات پر دو ہفتوں سے زیادہ استعمال ہوگا تو کمپنی کی جانب سے اضافی فیس ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

بعدازاں نیٹ فلکس کی جانب سے اکاؤنٹس کے درمیان پروفائلز کو ٹرانسفر کرنے کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد بھی یہی تھا۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پاس ورڈ شیئر کرنے والے اکاؤنٹ سے جو اضافی فیس لی جائے گی وہ 7 ڈالرز سے کچھ کم ہوسکتی ہے،کمپنی کو توقع ہے کہ اس طرح دوسروں کے اکاؤنٹ استعمال کرنے والے افراد خود اس سروس کے صارف بن جائیں گے۔

فی الحال کمپنی کی جانب سے اس کریک ڈاؤن کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ اسے یہ بھی خدشہ ہے کہ متعدد صارفین سروس کو چھوڑ کر نہ چلے جائیں،

کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں 10 کروڑ افراد اس سروس کو اپنے دوستوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے مفت استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے حوالے سے مختلف اقدامات کی آزمائش کافی عرصے سے کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -