تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اماراتی تاجر کی انوکھی مہم نے لوگوں کے دل جیت لئے

ابوظبی: دبئی میں ‘اب کوئی بھی ضرورت مند بھوکا نہیں سوئے گا’ مہم نے لاکھوں افراد کے دل جیت لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں جگہ جگہ اب ایسی وینڈنگ مشینیں نظر آرہی ہیں جہاں سے کوئی بھی ضرورت مند شخص بریڈ یعنی روٹی لے سکتا ہے۔

یہ مشینیں ’بریڈ فار آل‘ مہم کے تحت لگائی گئی ہیں، جوکہ محمد بن راشد گلوبل سینٹر فار اینڈونمنٹ کنسلٹنسی کے ذریعہ اوقاف اینڈ مائنرس افیئرس فاؤنڈیشن (اے ایم اے ایف) کے تحت شروع کی گئی ہے۔

اس مہم کے روح رواں اماراتی تاجر خلف بن احمد الحبتور ہیں، الحبتور نے ضرورت مندوں اور محنت کشوں کے لیے مفت روٹی تیار کرنے کے لیے طے شدہ پروگرام کے تحت پہلے 10 اسمارٹ مشینیں خریدیں، جنہیں دبئی کے منظور شدہ مقامات پر شاپنگ سینٹرز کے باہر نصب کیا گیا ہے۔

اماراتی تاجر کا کہنا تھا کہ میں اس کارخیر کے لیے منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور ہر ایک سے شرکت کی اپیل کرتا ہوں، ہم امارات میں اس اقدام کی حمایت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: گمشدہ سامان ملنے پر کیا کیا جائے؟

انہوں نے مزید کہا کہ "بریڈ فار آل” نامی اس اقدام نے کمیونٹی کی توجہ مبذول کرائی ہے اور اس کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا ہے اور اسے پھیلایا گیا ہے۔

محمد بن راشد گلوبل سنٹر فار اینڈومنٹ کنسلٹنسی کی ڈائریکٹر زینب التمیمی نے بھی تاجر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ شراکتیں دیگر اختراعی بنیادیں شروع کرنے کے لیے مرکز کی کوششوں کو تقویت دیں گی، جس کے نتیجے میں افراد اور پسماندہ افراد کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

Comments

- Advertisement -