تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

یو اے ای: گمشدہ سامان ملنے پر کیا کیا جائے؟

دبئی: متحدہ عرب امارات نے گمشدہ سامان سے متعلق قانون کی ایک بار پھر وضاحت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے استغاثہ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کا گمشدہ سامان آپ کو مل جائے اور آپ پولیس کو اطلاع نہ دیں تو آپ کو کن مشکلات کا سامنا ہوگا؟۔

پبلک پراسیکیوشن نے ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بات کا اعادہ کیا کہ جو کوئی بھی گمشدہ سامان پر قبضہ کرتا ہے تو اس پر جرم اور سزا کے قانون کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  عمان: نوجوان کو 2 بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کا انعام مل گیا

متحدہ عرب امارات کے استغاثہ عامہ کے لوگوں نے یاد دلایا کہ انہیں بیس ہزار درہم سے کم جرمانہ یا دو ہزار اکیس کے وفاقی حکم نامے کے مطابق قانون نمبر 31 کے آرٹیکل 454 کے مطابق جرم ثابت ہونے پر دو سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

قانون کے مطابق کسی بھی گمشدہ یا لاوارث جائیداد کی تلاش کرنے والا اڑتالیس گھنٹے کے اندر ایسی جائیدادیں یا رقم پولیس کو جمع کرانے کا پابند ہے اور ان پر مملکت کارروائی نہیں کرسکتا، اس طرح کے ایکٹ کی خلاف ورزی مجرمانہ ذمے داری سے مشروط ہے۔

Comments

- Advertisement -