تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اہم ایشیائی ملک میں کورونا ٹیسٹ اور علاج مفت

جنوبی ایشیائی ملک نیپال میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیےکورونا ٹیسٹ اور اس کا علاج مفت کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان وزیراعظم کی جانب سے اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ کورونا کے سدباب کے لیے ٹیسٹنگ اور علاج کو مفت کیا جائے جس پر وزیراعظم ریلیف فنڈ کے تحت ضرورت مندوں کے لیے مفت ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔

A man takes a polymerase chain reaction test for the coronavirus disease in Kathmandu [Navesh Chitrakar/Reuters]

وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی معاون سوریہ تھاپا نے کہا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں COVID-19 مریضوں کو مفت میں ٹیسٹ اور علاج فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ افراد جو تیز ترین خدمات حاصل کرنے چاہتے ہیں وہ اپنے خرچ پر پرائیویٹ اداروں کی سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔

ماہرین نے تجویز دی ہے کہ کورونا مریض اسپتالوں میں ڈیڑھ لاکھ نیپالی رقم خرچ کرنے کی بجائے گھروں میں ہی آئیسولیشن اختیار کریں تو ملک و قوم کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

Comments

- Advertisement -