تازہ ترین

چین میں کرونا کا وار، یورپی یونین کا اہم اعلان

بیجنگ: کرونا وائرس کا بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر یورپی ممالک چین کی مدد کو آگئے اور اہم اعلان کرڈالا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین بیجنگ میں نافذ طویل لاک ڈاؤن ختم کرنے کی تیاری کررہا ہے، یہ دعویٰ چین کے مقامی اخبار کی جانب سے کیا گیا ہے، خود چین نے بھی گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ ملک میں نافذ لاک ڈاؤن اور کووڈ نائنٹین کے دوران تمام نافذ ضوابط کو واپس لے رہا ہے۔

چین کی جانب سے اس اعلان کے بعد یورپی یونین کے دوسرے ممالک میں کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اسی تناظر میں یورپی یونین نے چین کو مفت کووڈ ویکسی نیشن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تاحال چین کی جانب سے یورپی یونین کے اس پیشکش کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں گذشتہ سال نومبر میں ایک بار پھر کرونا وبا نے سر اٹھانا شروع کیا جس پر مقامی حکام نے کچھ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا اور روزانہ کی بنیاد پر مقامی افراد کی پی سی آر ٹیسٹنگ کو لازمی قرار دیا تھا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بیجنگ، شنگھائی سمیت شینزن، جیانگ سو، شیڈونگ اور ژی جیانگ صوبوں میں کورونا کے نئے کیسز درج کئے گئے ہیں، اس سے چینی معیشت ایک بار پھر شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین میں ویکسی نیشن کی موجودہ کوریج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کو وائرس کی روک تھام کے لئے فوری مناسب اقدامات کرنے ہونگے۔

Comments

- Advertisement -