ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں 200 ایرانی حجاج کرام کو مفت طبی امداد فراہم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : 1440ھ کے حج سیزن کے موقع پر دنیا بھر سے آئے اللہ کے مہمانوں کوسعودی عرب میں ہرممکن سہولت اور مدد فراہم کی گئی، اس موقع پر ایران کے 199 حجاج کرام کو بیمار ہونے پر مملکت میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے النور اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز الجھنی نے بتایا کہ حج کے موقع پر اسپتال کے شعبہ حادثات میں 199 مریض ایرانی حجاج کرام کو لایا گیا جہاں ان کا مفت علاج کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال کے داخلی وارڈز میں ایران کے 71 مریضوں کو داخل کیا گیا، ایرانی مریض حجاج کرام کی 20 کامیاب سرجریاں کی گئیں اور انہیں اسپتالوں میں ہرممکن طبی امداد فراہم کی گئی۔

الجھنی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے ایرانی حجاج کرام کو حج کے موقع پر ہر ممکن طبی، تکنیکی اور نرسنگ کی سہولت فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ ایرانی حج آرگنائزیشن کےچیئرمین ڈاکٹر علی رضا حسین نے مکہ معظمہ میں قائم النور اسپتال کا دورہ کیا اور انہوں نے وہاں پرزیرعلاج ایرانی زائرین وحجاج کرام کی عیادت کی۔

انہوں نےایرانی مریضوں کو سعودی عرب کی طرف سے مفت طبی امداد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں