تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت، یو اے ای میں شہریوں کیلئے بڑی رعایت کا اعلان

ابوظہبی : حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے شہریوں کو بڑی رعایت دینے کا اعلان کردیا گیا ، متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے 9 نومبر کو سرکاری تعطیل دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ٹرانسپورٹ سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حضرت محمد مصطفیﷺ کی یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی وجہ سے شہریوں کے لئے فری پارکنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 نومبر بروز ہفتے سے 10 نومبر بروز اتوار صبح 7:59 بجے تک پارکنگ مفت رہے گی۔

یاد رہے 12 ربیع الاول کے سلسلے میں ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں سرکاری تعطیل دی جائے گی جس کے تحت تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں : سال 2020 : متحدہ عرب امارات میں‌ 14 سرکاری چھٹیوں کی منظوری

واضح رہے کہ دبئی حکومت کی طرف سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے سے قبل ہی چھٹی کا اعلان کردیا جاتا ہے جبکہ دیگر اسلامی ممالک رویت کے بعد ہی چھٹی کا اعلان کرتے ہیں جبکہ نومبر کے آخر میں متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا جاتا ہے، جس کے تحت سرکاری و نجی دفاتر کے ملازمین اور تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی چھٹی دی جاتی ہے۔

خیال رہے چند روز قبل ہی متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے سال 2020 میں ہونے والی سرکاری تعطیلات کی منظوری دی تھی۔

Comments

- Advertisement -