تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

آزادی صحافت، امریکا نے کن ممالک کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا؟

امریکی کانگریس میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں پاکستان، روس، ایران، بیلاروس سمیت کئی ملکوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز دنیا بھر میں عالمی یوم صحافت منایا گیا۔ اس موقع پر امریکی کانگریس میں آزادی صحافت کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں پاکستان، روس، ایران، بیلاروس سمیت کئی ممالک میں اظہار رائے کی آزادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی اور معلومات کا حصول دنیا کے ہر شہری کا حق ہے۔

امریکی کانگریس کی قرارداد میں پاکستان میں میڈیا پر پابندیوں، صحافیوں کو درپیش مشکلات اور ارشد شریف کے قتل کا بھی ذکرکیا گیا اور کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کے قتل اور ان پر حملے کے ملزمان کو سزا نہیں ملتی

قرارداد میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریریں براہ راست دکھانے پر پابندی اور اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بندش کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -