تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شکاری کو لینے کے دینے پڑ گئے، ہرن نے نوجوان کا منہ چیر دیا

پیرس: فرانس کے شہری کو ہرن کا کا شکار کرنا مہنگا پڑ گیا کیونکہ زخمی ہرن نے مار مار کر اُس کا منہ چیر دیا جس کی وجہ سے شدید زخمی ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ’ون سینٹ ساؤبیون‘ جنوب مغربی علاقے لیسی پیرون میں واقع جنگل میں ہرن کا شکار کرنے گئے تھے۔

شکاری نے جب 150 کلو کے وزنی ہرن کو دیکھا تو تاخیر کے بغیر ہی نشانہ لگایا جو سیدھا جاکر اُس کے جسم پر لگا۔

ساؤ بیون گولی چلانے کے بعد جب وہاں پہنچے تو ہرن نے پبلک جھپکتے ہی اُن پر حملہ کیا اور زور سے ٹکر ماری۔  فرانسیسی شہری کے مطابق ہرن نے اُن کے منہ پر  سینگھ مارے جس کی وجہ سے اُن کا منہ بری طرح سے زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: ہرن کو زخمی کرنے والا شکاری ہلاک

وِن سینٹ نے اپنے دوستوں کو موبائل پر واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد وہ جائے وقوعہ پر پہنچے البتہ انہوں نے ایئرایمبولینس کو طلب کیا جس کے بعد شکاری کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق وِن کا چہری بری طرح سے زخمی ہوا جس کی وجہ سے ان کی معمولی سرجری کر کے پچاس ٹانکے لگائے گئے ہیں۔

ونِ وینٹ ساؤبیون کا کہنا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ ہرن کے شکار کے لیے جائیں گے اور اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹرز نے فرانسیسی شہری کو فی الحال آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -