اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم، فرانسیسی صحافی کی دستاویزی فلم میں بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : فرانسیسی فلم میکر نے اپنی دستاویزی فلم وارآن دا روف آف ورلڈ میں مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پربھارت کے وحشیانہ مظالم دنیا کے  سامنے  پیش کردئیے جبکہ آزادکشمیر کےحالات بھی فرانسیسی ڈاکیومینٹری کا حصہ بنائےگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کاپول پھرکھل گیا، فرانسیسی صحافی نے بھارت کے مکروہ چہرہ سے نقاب اتاردیا، فرانسیسی فلم میکرنے اپنی دستاویزی فلم وارآن دا روف آف ورلڈ میں دنیا کے سامنے پیش کردی، دستاویزی فلم کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کواجاگرکرناہے۔

کامیٹی پاول ایڈورڈکی مقبوضہ کشمیرکے حالات پرمبنی دستاویزی فلم صبح 4بجے فرانسیسی چینل نے نشرکی گئی ، دستاویزی فلم فرانسیسی صحافی پاول کامیٹی نے 18 ماہ میں مکمل کی جبکہ فلم کی تمام تر ریکارڈنگ مقبوضہ کشمیر میں کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ڈاکیومینٹری میں بھارتی پیرا ملٹری فورسز کے کشمیریوں پر مظالم فلمائے گئےہیں ، فلم میں کشمیریوں پر پیلٹ گن اور دیگر انسانیت سوزحربوں کودکھایاگیاہے جبکہ مقبوضہ وادی میں آزادی کی حالیہ لہر کے ہیرو شہید برہان وانی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

بھارت نے ڈاکومنٹری روکنے کی ہرممکن کوشش کی ، فلم سازی کےدوران فرانسیسی صحافی کو بھارتی فورسز نے حراست میں بھی لیا ، پاو ل کامیٹی اپنی ٹیم سمیت 3ہفتے تک بھارتی فورسزکی حراست میں رہے، گرفتاری کےبعدفرانسیسی صحافی کو5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کیا گیا جبکہ فرانسیسی صحافی اور 8رکنی ٹیم کو بھارت میں بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا۔

بھارتی وزیر دفاع نےفرانسیسی صحافی کی ڈاکیومنٹری کی درخواست کو بھی مسترد کردیا تھا۔

ڈاکیومنٹری کے لئے فرانسیسی صحافی نے اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا بھی دورہ کیا،اوروہاں عام زندگی کی چہل پہل دیکھ کر حیران  رہ گئے ، آزادکشمیر کےحالات بھی فرانسیسی ڈاکیومینٹری کا حصہ بنائےگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں