تازہ ترین

فرانسیسی وزیرنے ارجنٹائن کی ٹیم کو غیرمہذب کہہ دیا

فرانسیسی وزیر کھیل  نے فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن ٹیم کی جیت کو غیر مہذب قرار دے دیا۔

فرانسیسی خبر ایجنسی  کے مطابق فرانس کی وزیر برائے کھیل امیلے اُودیا کاستیرا نے کہا کہ ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کی جانب سے فرانسیسی کھلاڑی کیلن مباپے کا مذاق اڑانا ناشائستہ حرکت تھی۔

فرانسیسی وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ جتنی ہماری فرانسیسی ٹیم وقار کے ساتھ ہارنا جانتی ہے تو اس کے برعکس جیسے ارجنٹائن نے جیت کے بعد حرکتیں کیں، وہ اس میچ کے مطابق نہیں جو ہم نے دیکھا تھا۔

وزیر کھیل امیلے نے ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینز کو دارالحکومت بیونس آئرس میں ہونے والی جیت کی پریڈ میں فرانسیسی کھلاڑی مباپے کے اسٹیکر والی گڑیا تھامنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایمیلیانو مارٹینز اس عمل سے اپنے آپ کو خاص نہیں بنا رہے تھے، لیکن یہ ایک شرمناک حرکت ہے۔

اس کے قبل جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں جشن منانے کے دوران  کھلاڑیوں کو گانا ’ A Minute’s Silence for(ایک منٹ کی خاموشی)’ گاتے سناجارہا تھا کہ مارٹینز نے کہا کہ ایمباپے  جو مرگیا‘۔

اس کی اصل کہانی یہ ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ایمباپے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دیگر ملکوں کی نسبت سب سے اچھی فٹبال یورپ میں کھیلی جاتی ہے، اس پر مارٹینز نے بیان دیا تھا کہ ایمباپے کو فٹبال کا کچھ  پتہ نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -