جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

فرانسیسی سائنسدان نے رول کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دینے کا اعتراف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے سائنسدان نے سوسیج (قیمے کا رول) کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دینے پر معافی مانگ لی۔

فرانس کے ایٹمی انرجی کمیشن کے ڈائریکٹر ایٹیانے کلائن نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹ کرتے ہوئے اسپینش سوسیج کی تصویر شیئر کی جسے انہوں نے نیا دریافت ہونے والا ستارہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر روز ایک نئی دنیا سے پردہ ہٹ رہا ہے، یہ تصویر خلا میں بھیجے جانے والی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئی ایک ستارہ کی ہے جو سورج کے سب سے قریب موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستارہ زمین سے 4.2 سال کے نوری فاصلے پر ہے۔ ان کی اس پوسٹ کو ہزاروں بار ری ٹوئٹ کیا گیا اور صارفین نے کمنٹس کیے۔

بعد ازاں کلائن نے بتایا کہ وہ تصویر ستارے کی نہیں بلکہ سیاہ پس منظر میں بہت قریب سے لی گئی سوسیج کے ٹکڑے کی تھی، اور یہ ایک مذاق تھا جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

فرانسیسی سائنسدان نے کہا کہ میرا ساسیج کی تصویر شیئر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ایسی تصاویر سے محتاط رہیں اور اپنی عقل و شعور سے  پرکھنا سیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں