تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بوڑھا اسپائیڈر مین بلند ترین عمارت پر چڑھ گیا، ویڈیو دیکھنے والے حیران

پیرس : فرانس میں ایک ضعیف اسپائیڈر مین نے 613 فٹ بلند ترین عمارت کو سر کرکے دیکھنے والوں کو محو حیرت کردیا۔

اس فن کا مظاہرہ اس شخص نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر بغیر کسی رسی کی مدد سے فلک بوس عمارت پر چڑھ کرکیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوہ پیمائی کا شوق رکھنے والے60سالہ فرانسیسی شہری ایلین رابرٹ نے ٹور ٹوٹل انرجی کی 48 منزلہ عمارت کو بڑی مہارت سے بغیر کسی اضافی مدد کے کامیابی سے عبور کیا۔

اس مہم جوئی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس کے اس کارنامے کو سراہتے ہوئے اسے “فرانسیسی اسپائیڈر مین” کا لقب دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت پر چڑھتے وقت اس نے اسپائیڈر مین جیسا لال لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

ایلین رابرٹ نے یہ کارنامہ اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر انجام دے کر یہ پیغام دیا کہ ابھی تو میں جوان ہوں۔

ایلین رابرٹ نے 187 میٹر بلند عمارت کو صرف 60 منٹ (ایک گھنٹے) میں عبور کیا اور اوپر پہنچ کر فتح کے جذبے سے سرشار اپنے ہاتھوں کو بلند کرکے اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رابرٹ نے ٹور ٹوٹل انرجی ٹاور پر چڑھ کر لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا ان کی اس مہم جوئی کا مقصد موسمیاتی عمل کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانا تھا۔

Comments

- Advertisement -