پیرس: فرانسیسی شخص پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج میں مظاہرین کی حمایت کرنے کے لیے 48 منزلہ بلند و بالا عمارت پر چڑھ گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والا 57 سالہ البن رابرٹ فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج میں مظاہرین کی حمایت کرنے کے لیے بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے پیرس کی 48 منزلہ بلند و بالا عمارت پر چڑھ گیا اور عمارت پر چڑھنے کے لیے اسے 52 منٹ لگے۔
البرٹ کا کہنا تھا کہ عمارت پر چڑھنے کے دوران مجھے سردی کی وجہ سے بے حد مشکل ہوئی، میری عمر 57 سال ہے اور میں ریٹائرمنٹ کے قریب ہوں میں صرف بلند و بالا عمارت پر چڑھ کر ہی پیسے کماتا ہوں۔
عمارت پر چڑھنے سے قبل البن رابرٹ کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی زندگی کے 40 سال غلامی کرکے گزار دیتے ہیں اور انہیں اپنی نوکری پسند بھی نہیں ہوتی ہے۔
البن البرٹ کو دنیا بھر میں بغیر رسی کے بلند و بالا عمارتیں سر کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ایک اچھی زندگی بسر کریں اس لیے آج سڑکوں پر جمع ہیں۔
فرانسیسی اسپائیڈر مین کے اس کارنامے کا مقصد فرانس میں جاری پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہرین کی حمایت کرنا تھا۔

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



