پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

اب سانس لینے کے لیے ’ہوا‘ خریدنا ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے تازہ ’ہوا‘ کی فروخت شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں واقع انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر ہوا مشروب کی طرح کین میں فروخت کی جارہی ہے، اس کی قیمت 29 ڈالر مقرر کی گئی جو پاکستانی روپے کے حساب سے 2000 روپے بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تازہ ’ہوا‘ نیوزی لینڈ کے اُن سرسبز و شاداب پہاڑی علاقوں سے جمع کی گئی جہاں آلودگی کا کوئی نام و نشان نہیں ہے، یہ کام نیوزی لینڈ کی کمپنی ’پیور فریش ایئر‘ انجام دے رہی ہے۔

- Advertisement -

کمپنی نے سرسبز پہاڑی علاقوں میں ایسا سسٹم نصب کیا کہ جس میں تازہ ہوا جمع ہوجاتی ہے پھر اسے مختلف مشینوں کی مدد سے ٹن میں ڈال کر اس پر آکسیجن کی طرح ماکس لگا دیا جاتا ہے۔

صارفین کو متاثر کرنے کے لیے کمپنی نے چار کین کا بچت پیک بھی متعارف کرایا جس کی قیمت 99 امریکی ڈالر مقرر کی گئی۔ تازہ ہوا کے ٹن کے ساتھ ایک ماؤتھ کیپ بھی فراہم کیا جارہا ہے جس کی مدد سے لوگ جسم میں‌ اس کو کو اتار سکیں گے۔

ماحولیاتی ماہرین نے فضائی آلودگی سے متاثر لوگوں کے لیے تازہ ہوا کی فروخت کو انسان کے لیے مؤثر قرار دیا، دوسری طرف ٹن کی خریداری میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

عوام کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر کمپنی نے دیگر سپر اسٹورز اور مارکیٹوں میں بھی اس کین کی سپلائی پر غور شروع کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں