منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

’ملک میں نئے انتخابات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے انتخابات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل ف) کے سیکریٹری جنرل محمد علی درانی نے کہا کہ اس وقت مفاہمت قومی ذمہ داری ہے، پاکستان میں نئے انتخابات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال قومی مفاہمت اور مذاکرات کا تقاضہ کرتی ہے، پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: ’شرپسند عناصر چاہتے ہیں کہ ایس سی او اجلاس متاثر ہو‘

اس سے قبل سابق وزیر اطلاعات نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کو مجوزہ آئینی ترامیم سے بڑا چیلنج قرار دیا تھا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں آئین میں ترامیم سمیت تمام متنازع معاملات کو پس پشت رکھیں، ایس سی او سمٹ سے قبل کسی بھی قسم کی کشیدگی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہوسکتی۔

محمد علی درانی کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترامیم ایک قومی مسئلہ ہے اس پر طویل وقت اور غور و فکر کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس کے لیے 17 اکتوبر تک فوج تعینات کی گئی ہے جبکہ اجلاس میں بھارت سمیت دیگر ممالک کے رہنما شرکت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں