نئی دہلی: سانپ کو دیکھتے ہی ہر کوئی خوف میں مبتلا ہوجاتا ہے لیکن مینڈک نے سانپ پر سواری کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران ہوجاتے ہیں اسی طرح کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سانپ کی پیٹھ پر مینڈک سواری کررہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مینڈک بلا خوف و خطر سانپ کی پیٹھ پر سواری کررہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو ٹویٹر پر بھارتی محکمہ جنگلات (آئی ایف ایس) کے افسر سوسنتا نندا نے شیئر کیا اور کیپشن لکھا کہ ’شکار شکاری پر سوار ہے۔‘
Drama of Nature..
Prey rides the predator😳We are many a times only awe struck audience of god’s creations🙏 pic.twitter.com/0DVGFleAVV
— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) June 4, 2020
انہوں نے واقعے کے وقت اور مقام کا ذکر نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے دوستوں کو قریب رکھیں اور دشمنوں کو ان سے بھی زیادہ قریب۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مینڈک سانپوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ تصادم میں نہیں پڑنا چاہتے لیکن یہ ایک غیرمعمولی ویڈیو ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ویتنام میں ایک ننھے چوزے نے سفید سانپ پر سواری کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔