جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

سائنسی ماہرین نے سگریٹ نوشی کا اہم فائدہ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ میں پائے جانے والے زہریلے مادہ نکوٹین دماغی علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے ماہرین تمباکو نوشی اور خصوصا سگریٹ پینے والے حضرات کو متنبہ کرتے رہے ہیں کہ اُن کے اس عمل کی وجہ سے نہ صرف صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ یہ ہلاکت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

عالمی ادارے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ تمباکو نوشی کی بری لت میں مبتلا ہیں جن میں سے ہر سال لاکھوں لوگ مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پوپ فرانسس کا ویٹی کن میں سگریٹ پر پابندی کا حکم

یہ پہلا موقع ہے کہ نیویارک میں واقع ’دی فیلر یونیورسٹی‘ کے ماہرین نے سائنسی جریدے ’پی این اے ایس‘ میں شائع ہونے والے تحقیقاتی مضمون میں انکشاف کیا کہ نکوٹین دماغ کے دو اہم حصوں کا رابطہ کروانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین نے نکوٹین کے اثرات جاننے کے لیے چوہوں کے جسم میں اس زہریلے مادے کو داخل کیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دماغ کے دو حصوں آئی پی این اور ایم ایچ بی کا آپسی رابطہ بحال ہوا اور دماغ کے دو حصے نیورون میں موجود نیروٹرانسمیٹرز متحرک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان

محققین کا کہنا ہے کہ ’نکوٹین کا دماغ کو متحرک کیے جانے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ دماغی علاج اور ذہنی مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ یہ دونوں حصے انسانی جسم میں پائے جاتے ہیں جو احساس اور جذبات پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سائنسی جریدے میں شائع ہونے والے مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چونکہ یہ تحقیق محدود پیمانے پر کی گئی اس لیے یہ ابتدائی نتائج ہے، اس ضمن میں مستند اور دیرینہ تحقیق کی ضرورت ہے جسے جلد شروع کیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں