تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

متحدہ عرب امارات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ

دبئی: متحدہ امارات میں ماہِ اپریل کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایندھن کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے ماہ اپریل 2021 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔ جس کا اطلاق یکم اپریل سے 30 تاریخ تک ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب تک کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا البتہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ماہِ اپریل کے لیے قیمتوں میں مجموعی طور پر 20 فیصد اضافہ کیا گیا۔

کمیٹی نے اعلان کہا کہ سپر 98 پیٹرول کی 1.91 لیٹر قیمت میں 2.29 درہم اضافہ کیا گیا، اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت میں 2.17 درہم اضافہ کیا گیا۔

اسی طرح ای پلس فیول کی قیمتوں میں 2.10 درہم اضافہ کیا گیا۔ کمیٹی نے ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 2.22 درہم اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ امارات میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ وزارت توانائی و صنعت ماہانہ بنیاد پر طے کرتی ہے۔ کمیٹی عالمی منڈی کے نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیتموں کا تعین کرتی  اور تقسیم کار کمپنیوں کی سروس لاگت بڑھا دیتی ہے۔

وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں طور پر لاگو ہوتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -