اشتہار

ایندھن کی قلت : ایئرایمبولنس سروس بھی معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایندھن کی شدید قلت کے باعث ایئر ایمبولنس سروس بھی معطل ہوگئی ہے، نجی چارٹر کمپنی نے کاروبار بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

اس حوالے سے نجی چارٹر کمپنی کے سربراہ عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ ایندھن کی شدید قلت کی وجہ سے جنرل ایوی ایشن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قلت سے فلائنگ اسکولز کے فضائی آپریشن بھی رک گئے، ایدھی ایئر ایمبولینس طیارے کی فلائنگ بھی متاثر ہے۔

- Advertisement -

عمران اسلم خان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باعثِ میڈیکل ایمرجنسی کے فلائٹ آپریشن پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔تین ماہ سے اسٹیٹ بینک کی طرف سے ایل سیز نہ کھلنے سے درآمد ایندھن پورٹ پر پھنسا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمد فیول کے لئے23 ہزار ڈالر مالیت کی ایل سیز بھی نہیں کھولی جارہیں، جس کی وجہ سے ایندھن ک ابحران پیدا ہوگیا اور میڈیکل ایمرجنسی کے لئے ایئر ایمبولنس سروس بھی معطل ہوگئی ہے۔

عمران اسلم خان نے کہا کہ جنرل ایوی ایشن کو ایندھن قلت دور کرنے کے لیے حکومت ایل سیز کھولنے کے لئے اسٹیٹ بینک کو ہدایت دے تاکہ فلائنگ شروع کی جائے،

انہوں نے سوال کیا کہ کیا پورٹ پر پھنسے ہوئے درآمد ایندھن پر ڈیمریجز لگ رہے ہیں، کیا یہ جرمانے حکومت بھرے گی؟

ان کا کہنا تھا کہ کاروبار کے لئے سازگار ماحول نہ ہونے کے باعث ایوی ایشن کمپنیاں کاروبار بند کرکے اپنے جہاز بیرون ملک ایکسپورٹ کررہی ہیں، صرف جنوری کے مہینے میں جنرل ایوی ایشن کے 3 جہاز پاکستان سے بیرون ملک بھیج دیے گئے،

عمران اسلم خان نے کہا کہ ایوی ایشن کی کاروباری سرگرمیوں میں کمی سے نہ صرف ایوی ایشن کمپنیوں بلکہ حکومت پاکستان کو بھی بھاری نقصان ہو رہا ہے، حکومت نے اقدامات نہ اٹھائے تو ہم کاروبار بند کردیں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں