راولپنڈی: قتل کے مقدمے میں اشتہاری ہونے والا شخص کریکٹر سرٹیفیکیٹ لینے تھانے پہنچ گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ لیاقت باغ پولیس نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کیلئے آنے والے شخص کو گرفتارکرلیا ہے، ملزم کی شناخت احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق اشتہاری احمد خان نے جائیداد کے تنازع پر 2011 میں شہری کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد سے اٹک پولیس کو مطلوب تھا۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری کو قانونی تقاضے پورے کرکے اٹک پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔