ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: قومی کرکٹ ٹیم کی کاکول اکیڈمی میں بھرپور اور سخت ٹریننگ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کی فٹنس کے لیے کاکول اکیڈمی میں لگائے گئے فٹنس کیمپ میں کھلاڑی سخت ٹریننگ کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور سیریز کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

پاکستان نے آئندہ چند ماہ میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے علاوہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آئرلینڈ کے ساتھ مختصر دورانیے کی علیحدہ علیحدہ سیریز بھی کھیلنی ہیں جس کے لیے پی سی بی نے بڑا اقدام کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک فوج کے تعاون سے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد کے پرفضا مقام پر ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے منتخب تمام کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور انسٹرکٹرز کی جانب سے انہیں جسمانی مشقیں کرائی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

یہ فٹنس کیمپ جس کا آغاز 28 مارچ کو ہوا تھا اور 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس میں ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈسپلن، ٹیم اسپرٹ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اسٹاف ٹرینر کا کہنا ہے کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ میں تمام بڑے کھلاڑی موجود ہیں۔ ہمارا مقصد کھلاڑیوں میں قوت برداشت اور لچک کے معیار کو بہتر بنانا ہے اور کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ایڈونچر کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب کرکٹرز جو آنے والے بڑے ایونٹ کے لیے بڑی تیاری اور بھرپور کسرت کر رہے ہیں جس میں جم کر سخت جسمانی مشقت کے ساتھ کئی مشکل چیلنجز حاصل کرنا بھی ہے اپنی اس ٹریننگ سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں اور انہوں نے اس تربیت کو ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم قرار دے دیا ہے۔

کھلاڑی کا کہنا ہے کہ وہ کاکول ٹریننگ سے بہت مطمئن ہیں۔ یہاں کا ماحول کافی اچھا ماحول ہے۔ ٹرینرز پروفیشنل ہیں اور یہاں سے بہت اچھی ٹریننگ لے کر جائیں گے جس سے امید ہے مستقبل میں بہت فائدہ ہوگا۔

 

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج کاکول اکیڈمی کا دورہ کریں گے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں