جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بچوں کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دروازے کھل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: بچوں کے لیے ڈیڑھ سال سے بند مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دروازے کھول دئیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے 12 سے 18 برس کے بچے اب عمرہ بھی ادا کرسکتے ہیں۔

حرمین انتظامیہ نے عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے بچوں کا خیرمقدم کیا، بچوں نے مسجد نبوی میں نماز بھی ادا کی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عازمین کو اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے عمرہ کا اجازت نامہ لینا ہوگا جبکہ عمرے کے علاوہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے اجازت ناموں کا اجرا ویکسینیشن سے مشروط ہے۔

Fully vaccinated teenagers celebrate reentry to Prophet’s Mosque after a hiatus of 18 months

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے 12 سے 18 سال کے بچوں کو مسجد نبوی میں داخل ہونے اور نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔

علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’12 سے 18 سال کے بچوں کو کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے کی شرط پر عمرہ کی کی اجازت دی گئی ہے‘۔

یاد رہے کہ وزارت صحت نے 30 جون کو 12 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا کی پہلی خوراک دینا شروع کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں