تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

لندن : آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی ، جس میں دنیا بھر سے   سربراہانِ مملکت اور اہم شخصیات شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی، اس موقع پر برطانیہ میں عام تعطیل ہے۔

آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے 2 ہزار سے زائد سربراہانِ مملکت اور اہم شخصیات شریک ہوں گی ، بہت بڑی تعداد میں شاہی خاندان کی شخصیات اور سیاستدانوں کا اتنا بڑا اجتماع جس کی مثال گزشتہ کئی عشروں میں دکھائی نہیں دیتی۔

ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امریکی صدر بائیڈن برطانیہ پہنچ گئے, فرانسیسی ،ترک ،برازیل اور اسرائیل کےصدرشرکت کررہے ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی وزیرِاعظم شہبازشریف، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اورسری لنکا کےصدررانل وکرم سنگھے کریں گے۔

مہمانوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈواورآئرلینڈ کےوزیراعظم بھی شامل ہیں۔

بلجیئم کے شاہ فلپ اور ملکہ نیدرلینڈ اور اسپین کے بادشاہ ،جاپان کے لیڈر،ناروے،سویڈن،ڈنمارک اورمناکوکے شاہی خاندان بھی ملکہ کی آخری رسومات میں شریک ہیں۔

اردن کے بادشاہ ، قطر کے امیر،عمان کے سلطان اور فلسطین کے وزیراعظم بھی آخری رسومات میں مدعوہیں۔

آخری رسومات برطانیہ کے ایک سو پچیس سینما گھروں میں دکھائی جائیں گی، پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی اسکرینیں لگائی گئیں ہیں۔

آنجہانی ملکہ کا آخری دیدار جاری ہے ، آخری دیدار کے لیے قطار بہت لمبی ہے، اس لیے مزید لوگوں کے آنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

آخری رسومات کا سہ پہر تین بجے ادا کی جائیں گی

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پاکستانی وقت کے مطابق آج سہ پہر تین بجے ادا کی جائیں گی۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑے دس بجے ویسٹ منسٹر ہال کے دروازے ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کے لیے آنے والوں کے لیے بند کر دیئے جائیں گے۔

دوپہر کو تابوت سمیت شاہی جلوس ویسٹ منسٹر پیلس سے ویسٹ منسٹ ایبے کے لیے لےجایا جائے گا اور سہ پہر تین بجے آخری رسومات شروع ہوں گی۔

برطانیہ بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، پھر بَگُل بجا کر برطانوی قومی ترانے کے ساتھ آخری رسومات اختتام پزیر ہوں گی۔

شرکاء ونڈسر کیسل تک ایک جلوس کی صورت میں جائیں گے، شام سات بجے تابوت ونڈسر کیسل پہنچایا جائے گا۔

سینٹ جارج چیپل میں آرچ بشپ آف کینٹربری کی دعائیہ تقریب ہو گی اور رات ساڑے گیارہ بجے ملکہ الزبتھ کو شاہی خاندان کی نجی سروس کے بعد ونڈسر کیسل کے کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں مرحوم شوہر کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔

خیال رہے ستر برس تک حکومت کرنے والی ملکہ کا انتقال آٹھ ستمبر کو ہوا تھا

Comments

- Advertisement -