پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

لیجنڈ اداکار شکیل کی نماز جنازہ آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور اداکار شکیل جو گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی وی کے متعدد یادگار ڈراموں میں لازوال کردار ادا کرنے والے لیجنڈ اداکار شکیل جو گزشتہ روز کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے ان کی  نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ سلطان مسجد فیز 5 میں ادا کی جائے گی اور تدفین فیز  8کے قبرستان میں ہو گی۔

شکیل جن کا اصل نام یوسف کمال تھا، 29 مئی 1938 کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فن کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا لیکن بالخصوص ٹی وی پر انہوں نے کئی ایسے ناقابل فراموش کردار ادا کیے جنہیں کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھلایا نہیں جاسکا وہ اپنی ذات میں خود اداکاری کا اسکول تھے جن کے انتقال سے ٹی وی اور فلم کی دنیا کا ایک باب بند ہوگیا۔

کئی دہائیوں تک ٹیلیویژن اسکرین پر راج کرنے والے شکیل نے فلموں میں بھی کام کیا اور انگریزی فلم جناح میں پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا کردار نبھایا تھا۔

ان کے مشہور اور ناقابل فراموش ڈراموں میں انکل عرفی، انتظار فرمائیے، شہزوری، زیر زبر پیش، ان کہی، افشاں، انا، عروسہ، آنگن ٹیڑھا سمیت ایک طویل فہرست ہے
انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں