تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ’شریف میڈیکل سینٹر‘ میں ادا کی جائیگی، عطا تارڑ

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیل سینٹر میں ادا کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی پاکستان آنے میں دو سے تین دن لگیں گے، نماز جنازہ شریف میڈیکل سینٹر میں ادا کی جائے گی۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے، کوشش ہوگی شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کے لیے 14 سے 15 دن کی درخواست دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں

دوسری جانب ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ کی پہلے نماز جنازہ لندن میں پڑھائی جائے گی، نماز جنازہ سینٹرل مسجد ریجنٹ پارک اسٹریٹ میں ادا کی جائے گی، میت کو نماز جنازہ کے بعد لندن سرد خانے میں رکھا جائے گا۔

ن لیگ ذرائع کے مطابق میت کو لاہور جانے والی کسی بھی فلائٹ کے ذریعے پاکستان بھیجا جائے گا، ترجمان جاتی امرا کا کہنا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی تدفین جاتی امرا میں خاندانی قبرستان میں کی جائے گی۔

یہ پڑھیں: نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر مملکت کا اظہار افسوس

واضح رہے کہ نواز اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 93 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئیں۔

ان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی سمیت ملک بھر کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -