تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

حساس ادارے کے شہید افسران کی نماز جنازہ ادا

خانیوال: پنجاب کے ضلع خانیوال میں ہوٹل پر فائرنگ سے شہید ہونے والے دونوں افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خانیوال میں فائرنگ سے شہید ہونے والے افسر نوید صادق اور ناصر عباس کی نماز جنازہ ملتان، لاہور اور خانیوال میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، سول و ملٹری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فرض کی ادائیگی کے دوران نوید صادق اور ناصر عباس نے جام شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں: خانیوال میں ہوٹل پر فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی شہزاد سلطان نے فائرنگ کے واقعے میں افسران کے شہید ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا تھا کہ قانونی پہلوؤں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پولیس اقدامات کر رہی ہے، ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا جبکہ معاملے کی تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے افسران کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ افسران پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پنجاب میں امن و امان کی صورتِ حال باعث تشویش ہے۔

Comments

- Advertisement -